شملہ،10؍نومبر (ایجنسی) ہماچل پردیش اسمبلی کے لئے صبح 8بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی جوکہ شام 6بجے ختم ہو گئی۔شام 6بجے تک 74 فیصد ووٹروں نے اپنے حق استعمال کیا۔2012 میں ہوئے انتخابات میں 73.5 فیصد ووٹ پڑے تھے۔پریم کماردھومل نے دعوی کیا کہ ہمارا مقصد 50سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا تھا، اب ہمیں لگتا ہے ہم 60کا ہندسہ پار کر سکتے ہیں۔وہیں ویربھدر نے بھی جیت کا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی حکومت بھی کانگریس کی ہی ہوگی اور ہمیں اکثریت حاصل ہونے کا یقین ہے۔دوپہر 12 بجے تک ریاست میں 28.6فیصد ووٹنگ درج کی گئی جبکہ دوپہر 2بجے تک 54فیصد ووٹنگ درج کئے جانے کی خبر آ رہی تھی۔ 68 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج ہماچل کے لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ یہاں پر VVPAT والی EVM مشینوں کے ذریعہ ووٹنگ ہو رہی ہے۔وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ ارکی، بی جے پی کے وزیر اعلی امیدوار پریم کمار دھومل سجانپور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس بار ویر بھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتی بھی پہلی بار انتخابی میدان میں ہیں۔ریاست میں 11,500جوانوں سمیت 6400ہوم گارڈس تعینات کئے گئے ہیں۔نیم فوجی دستوں کی 65 ٹکڑیاں بھی حفاظت اور نظام کو قائم رکھنے کے لئے تعینات کی گئی ہیں۔پرامن پولنگ کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔